• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا ’باری 2‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول


معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا نیا گانا ’باری 2‘ ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

گلوکارہ مستحسن اور بلال سعید نے اپنے گانے باری کا دوسرا حصہ ’باری 2‘ (اُچیاں دیواراں) ریلیز کردیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں دونوں گلوکاروں نے اپنا پہلا گانا ’باری‘ ریلیز کیا تھا، جس نے کامیابی کے ریکارڈ بنائے تھے۔

گزشتہ دنوں مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی گانے کا ری میک بھی ریلیز کریں گے۔

تازہ ترین