آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسرا بیلگیچ نے پھر سے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

دنیا بھر میں مقبولیت کا ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی اداکارہ حلیمہ سلطان’اسرا بیلگیچ‘ نے ایک مرتبہ پھر اپنی دلکش تصویر اور لُکس شیئر کر کے لوگوں کی توجہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی طرف کرالی۔

اسرا بیلگیچ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصویر شیئر کی جو دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو بےحد پسند آئی۔ اداکارہ کی تصویر کو 6لاکھ 21ہزار سے زائد لوگوں نے لائک کیا اور ان کے اکاؤنٹ پر سیکڑوں تعریفی کمنٹس بھی لکھے گئے۔


اسرا بیلگیچ اپنے کام سے متعلق آگاہ اور اپنی دلکش تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید