• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی اجلاس میں کل کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سمیت 10نکاتی ایجنڈازیر غور لایا جائیگا

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی)ای سی سی کل بدھ کو اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دے گی، ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوگا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 10نکاتی ایجنڈے کو زیر غور لایا جائے گا،وزارت تجارت کی تجویز پر کاٹن یارن( سوتی سوت) کی درآمد پر 30جون2021تک کےلیے ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے ،درآمدی شعبے کے لیے بجلی ، آر ایل این جی اور گیس کی رعایت کے حوالے سے رجسٹریشن کےطریقہ کارکی بھی منظوری کا امکان ہے، وزارت مواصلاحات کی تجویز پر این ایچ اے کےقرضوں کو حکومتی گرانٹ میں تبدیل کرنے یا ختم کرنے ،درآمدی چینی کےلیے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بطور وصول کنندہ نامزدگی کی منظوری بھی دی جائیگی ، سوئی سدرن گیس کمپنی کےلیے پاکستان سٹیل ملز کو گیس کی سپلائی کی مد میں فنڈز کے اجراء کی بھی منظوری کا امکان ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت اور 7ججوں کی اسلام آباد میں رہائش گاہوں کی مرمت کےلیے اضافی فنڈزکے انتظام کی بھی منظوری کا امکان ہے، میسرز پی پی ایل بیناری ایکس ون ڈسکوری سے میسرز سوئی سدرن گیس کمپنی کوگیس کی فراہمی، پی پی ایل ہدف ایکس ون سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس مختص کرنے اور یاسر ایکس ون فیلڈ سے ای ڈبلیو ٹی پیداوار کے دوران تیسرے فریق کو گیس کی مختص کرنے کی بھی منظوری دی جائیگی۔

تازہ ترین