• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے 46 سماج دشمن عناصر گرفتار کر لیے۔ ریس کورس، صدربیرونی اورصدر واہ پولیس نے 3 منشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز گرفتار کر کے چرس اورشراب برآمد کر لی۔ متعدد افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔سبز ی منڈی پولیس نے گن پو ائنٹ پر وارداتیں کر نے والے ڈکیت گر وہ کے دوارکان گرفتار کر کے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی ، 9 موبا ئل فون ،مو ٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔ وفا قی پولیس نے 10اشتہا ریو ں سمیت 28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کئے۔
تازہ ترین