• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رقم چھیننے کی کوشش میں قتل کیس کے ملزم کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کی پولیس نے گزشتہ سال چار اپریل کو نعمت خان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا ۔مدعی کے مطابق وہ اپنے ماموں کے ہمراہ ایک لاکھ چالیس ہزار امریکی ڈالر تبدیل کروانے مال پلازہ پہنچا تو دو مسلح افراد نے ہمیں روک کر میرے ماموں سے ڈالروں کا بیگ چھیننے کی کوشش کی ماموں کے شور مچانے پر میں نے دوسرے ڈاکو کو پکڑ لیا، اسی اثناء میں ایک ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس سے گولی اس کے اپنے ہی ساتھی کو لگی اور وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ کرنے والا ڈاکو رقم لے کر فرار ہو گیا، بعدازاں پولیس نے مفرور ملزم تنویر حسین کو گرفتار کیا اور اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا، گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین