• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر لیاقت سنی کی بازیابی خوش آئند ہے، چیئرمین وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

کوئٹہ (آن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر لیاقت سنی کی بازیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے گزارش کی کہ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں بھی اپنا کردار ادا کرکے لاپتہ کے اہلخانہ کو زندگی بھر کی ذہینی کرب اور اذیت سے نجات دلائے نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے لوگ احساس محرومی اور عدم تحفظ کے شکار ہے اگر موجودہ حکومت بلوچستان کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ آئین میں انکے دیئے گئے حقوق کی تحفظ کو یقینی بنائے بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ذیادتیوں کا ازلہ کرے اور لاپتہ افراد کو بازیاب کر کے لاپتہ افراد کا مسئلہ ملکی قوانین کے مطابق حل کرے تو بلوچستان کے لوگوں کے احساس محرومیاں کم ہونگے اور انکے دلوں میں پائے جانے والی نفرتوں میں بھی کمی ہوگی جس سے صوبائی حکومت کی نیک نامی ہوگی اور ساتھ میں صوبے و ملک کے حق میں بھی بہتر ہوگا۔
تازہ ترین