• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت میں جلسوں پر پابندی نہیں ہوتی، وبا کی وجہ سے پابندیاں لگائیں، شبلی فراز


وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوریت میں جلسوں پر پابندی نہیں ہوتی، وبا کی وجہ سے پابندیاں لگائی گئیں، پابندی کے باوجود اگر کوئی جلسوں پر بضد ہے تو پھر عوام ان کا خود احتساب کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نہ جلسوں سے گھبراتے ہیں نہ گھبرائیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ لاہور کے جلسے کے لیے ہم کسی کو نہیں روکیں گے جو جانا چاہتا ہے جائے، تاہم جلسوں کے بعد جو قانونی کارروائی بنتی ہے وہ ضرور کریں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ کوئی بضد ہے کہ عوام کو اس خطرے میں جھونکے تو پھر عوام اس کا حساب لیں گے۔

وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ سچ بول ہی نہیں سکتیں، انھوں نے جو باتیں کیں جھوٹ پر مبنی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے تاریخی جھوٹ بولے، ہم عوام کو بتائیں گے سچ کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کا جلسہ مکمل ناکام تھا، عوام نے پی ڈی ایم کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ 

تازہ ترین