وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن والوں کی بھول ہے کہ جلسوں سے حکومت چلی جائے گی، یہ ڈیڑھ سو جلسے بھی کرلیں حکومت کا بال بیکا نہیں کرسکتے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ٹولہ شہر شہر این آر او کے لیے مارا پھر رہا ہے، عوام عمران خان کے پيچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن بارہویں کھلاڑی بن چکے ہیں، مریم نواز بے نظیر بننا چاہتی ہیں لیکن بے نظير کو تو ان کا اپنا بیٹا فالو نہیں کرسکا یہ کیا کریں گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کے عوام بارہ سال سے مسلط نااہل ٹولے سے نجات کی دہائیاں دے رہے ہیں۔