آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص، پانی کے ٹینک میں گر کر بچہ جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص اور پانی کے ٹینک میں گر کر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق جوبلی مارکیٹ کے قریب گا ڑی کی ٹکر سے 70سالہ عبد العزیز جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ، بلدیہ پریشان چوک فقیر کالونی قبرستان کے قریب گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر 3 سالہ آیان جاں بحق ہوگیا،جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے،سچل تھانے کی حدود جمالی پل عبداللہ گوٹھ بلاک G میں 2 گاڑ یوں میں تصادم سے 36سالہ محمداکرم جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ، مائی کولاچی بحریہ کالج کے قریب ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی کو سول اسپتا ل منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی اور زخمی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید