آپ آف لائن ہیں
جمعہ یکم جمادی الثانی 1442ھ15؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید 10روز کی توسیع

لاہور (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور اس کے ساتھی شفقت جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10 روزہ کی توسیع کردی، جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عابد ملہی کا پولی گرافک ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ ملزم عابد ملہی کا دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا تھا،تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عابد ملہی کی بھی شناخت پریڈ کا عمل جلد کیا جائے گا،عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی۔

ملک بھر سے سے مزید