کراچی (این این آئی)ہم عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین طاہر عزیز خان کی جانب سے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے دائر آئینی پٹیشن جس پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگائے تھے درخواست گزار کی جانب سے اعتراضات دور کرکے پٹیشن کو قابل سماعت قرار دینے کیلئے اپیل کی سماعت آج دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال اپنے چیمبر میں کرینگے۔ درخواست گزار کے وکلا پٹیشن کے حق میں دلائل دینگے۔درخواست گزار نے پٹیشن میں فیڈریشن آف پاکستان وزیر اعظم پاکستان اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا ہے۔