• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں خواتین پر تشدد کے خاتمے سے متعلق اجلاس

لاہور (خبر نگار)صوبائی سیکرٹری و ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا کی زیر صدارت ویمن ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ میں پنجاب میں خواتین پر تشدد کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس کا انعقادکیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے لیے کام کرنیوالے ادارے صنفی امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضاکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ و ویمن ڈویلپمنٹ خواتین پر بد قسمتی سے ہونے والے تشدد پر خاموش نہیں رہے گا، ہمیشہ عورتوں ں کے حقوق کی بحالی اور ترقی کے لیے خواتین کیساتھ کھڑارہے۔محکمہ ترقی خواتین صوبے میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قانون سازی اورعملی اقدامات پر فوکس کیے ہوئے ہے۔
تازہ ترین