• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اوراداروں نے بلوچستان کو تجربہ گاہ بنارکھاہے‘ بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار خاران زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ ہوا مہمان خصوصی صوبائی صدر بابل ملک بلوچ، سی سی ارکان علی نواز بلوچ، آصف بلوچ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عید محمد بلوچ ،ڈپٹی آرگنائزر محسن عزیز بلوچ ، سابق سی سی ممبر غنی حسرت بلوچ ، ارشاد بلوچ و دیگر بھی موجودتھے چیئرمین زبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو وفاق و ریاستی اداروں نے تجربہ گاہ بنا دیا ہے بلوچ کو تعلیم سے محروم رکھا جارہاہے لاپتہ افراد کا مسئلہ ہو یا پھر بلوچ کی ملکیت و حاکمیت کو تسلیم کرنے کی بات ہو بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر وفاق بلوچ وطن کے وسائل کو بے دریغ استعمال کررہاہے قوم کی منشاء کے بغیر میگاپروجیکٹس کسی صورت قبول نہیں کرینگے صوبائی صدر نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی خاران کیمپس میں بلوچی ڈیپارٹمنٹ کا نہ ہوناسوالیہ نشان ہے منفی رویہ ترک کیاجائے ہمیں اپنی زبان بولنے اورپڑھنے کی اجازت نہیں لیکن چائینز مسلط کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین