بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد کسانوں نے احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ کسانوں کے اس احتجاج کو عالمی سطح پر بھی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف سے بھارت میں زرعی اصلاحات کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کی حمایت کرنے پر بھارتی حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے اسے غیرضروری قرار دیا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے کیونکہ کینیڈا میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد آباد ہے۔