• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا شرما کو یوگا کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ سٹار انوشکا شرما نے جب اپنے انسٹاگرام پر اپنی یوگا کرتی ایک تصویر کو شیئر کیا تو انھیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس تنقید کی ایک وجہ شاید انوشکا کا حاملہ ہونے کے باوجود یوگا کرنا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے دوران حمل اتنی مشکل ورزش کرنے پر نہ صرف سوال اٹھائے بلکہ انوشکا کو نت نئے مشورے بھی سُننا پڑے۔

شیئر ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا سر کے بل الٹی دیوار کے ساتھ لگی ہیں جبکہ ویرات کوہلی ان کی ٹانگوں کو سہارا دیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور اس وجہ سے بھی یہ جوڑا آج کل شہ سرخیوں میں ہے۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ورزش کی وضاحت کرتے ہوئے انوشکا کا کہنا تھا کہ یہ ورزش سر کے بل الٹا ہونا سب سے مشکل ہے۔

ʼکیونکہ یوگا کرنا میری زندگی کا ایک بڑا حصہ ہے اس لیے میرے ڈاکٹر نے تجویز کیا ہے کہ میں وہ ورزشیں کر سکتی ہوں جو کہ میں حاملہ ہونے سے پہلے کر رہی تھی۔

انھوں نے کہا تاہم میں ایسا مناسب اور ضروری سپورٹ کے ساتھ ہی کر سکتی ہوں۔ ایک صارف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خیال سے یہ غلط ہے اس سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘

صہیب ابراہیم نامی صارف نے لکھا:کہ حمل کے دوران یہ ورزش ٹھیک نہیں۔ یہ دوسروں کے لیے متاثر کن نہیں۔ پلیز اپنے حمل کے دوران ایسی ورزش نہ کریں۔‘ایک اور صارف نے لکھا:کہ یہ بے وقوفی ہے۔

امید ہے کہ کوئی بھی اس سیلیبرٹی ٹرینڈ کی پیروی نہیں کرے گا۔‘ایک ٹوئٹر صارف نے انوشکا کی یوگا کرتی تصویر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے لیے بہت زیادہ طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

تازہ ترین