• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ون ڈے بھارت کے نام، آسٹریلیا وائٹ واش نہ کرسکا

کینبرا (جنگ نیوز) آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں ہراکر بھارت سیریز میں وائٹ واش سے بچ گیا۔ سیریز آسٹریلیا دو میچ جیت کر پہلے ہی اپنے نام کر چکا تھا۔ بدھ کو بھارت نے پانچ وکٹ پر 302 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 76 گیندوں پر 92 رنز بنائے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ کپتان ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جواب میں کینگروز آخری اوور میں 289 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔303رنزکے تعاقب میں آسٹریلیا کی 5وکٹیں 158پر گرگئی تھیں۔ کپتان ایرون فنچ 75،اسٹیون اسمتھ اور لبوشین7،7رنزبناسکے۔ ایلکس کیری بھی 38 رنزبناکر چلتے بنے۔268کے مجموعہ پر میکسویل کو بمراہ نے 59پر شکار کرکے فتح کی راہ ہموار کردی۔ اسٹیو اسمتھ کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

تازہ ترین