• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی میٹ آفس نے پیلے رنگ کی وارننگ جاری کردی

لوٹن ( نمائندہ جنگ) برطانوی میٹ آفس نے پیلے رنگ کی وارننگ جاری کردی اور برطانیہ کے کچھ حصوں میں 10 سینٹی میٹر تک برف باری کی پیش گوئی کی ہے، مغربی اور وسطی اسکاٹ لینڈ گزشتہ روز سے جمعرات تک تیز برف کی لپیٹ میں رہے گا، مغربی ہائی لینڈز اور لنارکشائر میں بدھ اور جمعرات کو 10 سینٹی میٹر تک برف گرنے کی پیش گوئی کی گئی تھی اور سردی کی وجہ سے سفر میں خلل پڑنے کا امکان ہے، خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پورے خطے میں سڑکیں اور ریل سروسز متاثر ہوسکتی ہیں۔
تازہ ترین