• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا سے اموات 2 لاکھ 77 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اموات 2 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

نیویارک ریاست میں سب سے زیادہ 34 ہزار سے زائد اموات ہوئیں، جبکہ دوسرے نمبر پر ٹیکساس میں لوگ ہلاک ہوئے۔ ماہرین نے رواں ماہ کورونا سے اموات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

چین میں کورونا کے 9 نئے کیسز سامنے آگئے، فرانس میں ایک ماہ بعد اسپتال میں داخل ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد چھ سو سے کم ہوگئی۔

ادھر بھارت میں مقامی دواساز کمپنی کی بنائی گئی کورونا ویکسین آزمائش کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئی، جاپان اور اٹلی میں عوام کو کورونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پولیس کی عالمی تعاون ایجنسی انٹرپول نے جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے جعلی کورونا ویکسین بیچنے کی کوشش کا خدشہ ظاہر کر دیا، کرمنل نیٹ ورکس کورونا ویکسینز کو براہ راست اور آن لائن نشانہ بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین