• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”کورونا ویکسین“:اب اُمید کی کرن نظر آنے لگی ہے!!احوال ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)کورونا کیلئے ویکسین بن بھی رہی ہے اور پاکستان بھی آرہی ہے، لگتا ہے اب اُمید کی کرنیں نظر آنے لگیں گی۔ وہاں نوازشریف اشتہاری قرار دے دیئے گئے ہیں، عدالت کا فیصلہ بھی آچکا ہے لیکن اب مسلم لیگ (ن) کیلئے قانونی چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔ اِن دونوں موضوعات پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ دوسری طرف پی ڈی ایم لاہور جلسے کی تیاری میں اور جلسے کی میزبان مسلم لیگ (ن) کیسز سے نمٹنے میں مصروف ہے۔ اس کے علاوہ ”خصوصی افراد کے عالمی دِن“ پر ایسے لوگوں کی مثالیں بھی دکھائی جائیں گی جنہوں نے جسمانی کمی کو زندگی کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے مارننگ شو کے مختلف سیگمنٹس میں اِن تمام موضوعات پر گفتگو ہوگی۔ ”جیو پاکستان“ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین