• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سامان فروخت کرنیوالا ملازم ساتھیوں سمیت گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد پولیس نے سرکاری سامان چوری کرکے فروخت کرنے والے ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔احمد خلیل اسسٹنٹ منیجر ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز سپروائزر نے ڈیوٹی کے دوران فقیر آباد میں پرویز نامی شخص کو سرکاری ہتھ ریڑھی سمیت پکڑا تو اس نے بتایا کہ مذکورہ ریڑھی اس نے فقیر آباد میں کباڑ کا کام کرنے والے عصمت اللہ سے خریدی ہے اس نے عصمت اللہ سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ مذکورہ ریڑھی اس نے ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازم اشفاق سے خریدی ہے پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
تازہ ترین