• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ فارماسسٹس کمیونٹی پاکستان کے وفد کی ایمل ولی سے ملاقات

پشاور (نیوز ڈیسک) ینگ فارماسسٹس کمیونٹی پاکستان کے وفد نے گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی جس میںفارمیسی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا - وفد نے ڈرگ رولز 2017اور ڈرگ ایکٹ میں ترامیم سمیت فارماسسٹس کی آسامیوں کی سمری پر بریف کرتے ہوئے اس حوالے سے مطالبات پیش کئے۔ ایمل ولی نے وفد کو شعبہ فارمیسی کے جملہ مسائل پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنی ہیلتھ ٹیم اور وائی پی سی پاکستان کے اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو فارماسسٹس کے مسائل پر تجاویز اور مطالبات حکومت کے سامنے پیش کریگی ۔ وفد نے شعبہ فارمیسی کے امور میں گہری دلچسپی لینے اور تعاون پر ایمل ولی کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین