• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا سے 14لاکھ 98ہزار سے زیادہ اموات

دنیا بھر میں کورونا سے مرنےوالوں کی تعداد 14لاکھ 98ہزار سے بڑھ گئی جبکہ6 کروڑ 48 لاکھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکا میں24 گھنٹےکے دوران مزید 2ہزار 800 افراد انتقال کرگئے اور 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

ادھر بھارت میں مزید 500 اموات ہوئیں جبکہ ساڑھے 31 ہزار مریض سامنے آگئے۔

علاوہ ازیں اٹلی میں 684، برطانیہ میں 650 اور روس میں 600 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

تازہ ترین