• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے 3کروڑ سال قدیم چیتے کے ڈھانچے کی نیلامی کا اعلان


سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے دریافت ہونے والے کروڑوں سال قدیم چیتے کے ڈھانچے کو آئندہ ہفتے فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں آئندہ ہفتے اُس چیتے کے ڈھانچے کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے دانت تلوار کی طرح ہیں۔

  120 سینٹی میٹر لمبے ڈھانچے کو 8 دسمبر کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا، بولی کی قیمت 60 ہزار سوئس فرینکس سے شروع کی جائے گی اور سب سے زیادہ بولی لگانے خوش نصیب شخص کو یہ ڈھانچہ دے دیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق چیتے کا یہ ڈھانچہ 3 کروڑ 7 لاکھ سال قدیم ہے جو 90 فیصد مکمل حالت میں موجود ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے محکمہ کسٹم سے تعلق رکھنے والے افسر یان کوئین کا کہنا تھا کہ ’چیتے کا یہ ڈھانچہ امریکا کی جنوبی ریاست ڈکوٹا میں 2019 میں ہونے والی کھدائی کے دوران محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کو ملا تھا‘۔

تازہ ترین