• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم حکومتی وزراء کی کارکردگی عوامی معیار پر پوری نہ اتر سکی، سروے


اہم حکومتی وزراء کی کارکردگی عوامی معیار پر پوری نہ اترسکی۔ وزیر ریلوےشیخ رشید کی کارکردگی کو 46 فیصد پاکستانیوں نے غیر اطمینان بخش قرار دے دیا، جبکہ 26 فیصد نے اطمینان بخش قرار دیا۔

پلس کنسلٹنٹ نے 2 ہزار سے زائد افراد کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا، جس میں حکومتی وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔

سروے میں وزیر اطلاعات شبلی فراز سے 44 فیصد لوگ ناراض تو 25 فیصد خوش نظر آئے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی کارکردگی پر 42 فیصد غیر مطمئن دکھائی دیئے تو 26 فیصد نے ان کو حساب کتاب کا ماہر بھی کہا۔

سروے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے 38 فیصد غیرمطمئن نظر آئے، جب کہ 30 فیصد ان کی کارکردگی سے متاثر ہوئے۔

پلس کنسلٹنٹ نے 2 ہزار سے زائد افراد کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا۔

تازہ ترین