• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر15لاکھ لوٹنے والے کا ریمانڈ منظور

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کے 15 لاکھ روپے نقدی لو ٹنے والے ملزم کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں ایف آئی اے نے ملزم لیاقت علی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا، ملزم کے خلاف مدعی غلام عباس کے بیٹے اور داماد کو ملائیشیا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 15لاکھ روپے وصول کرنے کا مقدمہ درج ہے اور ملزم سے برآمدگی بھی باقی ہے۔
تازہ ترین