• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومبر میں سیمنٹ کی کھپت رواں سال میں کم ترین رہی

پاکستان میں نومبر میں سیمنٹ کی کھپت رواں سال میں کم ترین رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر میں سیمنٹ کی کھپت 45 لاکھ ٹن رہی۔ جو اکتوبر کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہے البتہ گذشتہ سال نومبر سے چار فیصد زائد ہے۔

نومبرمیں سیمنٹ کی مقامی کھپت 37 لاکھ ٹن اور برآمدات سات لاکھ چھیاسٹھ ہزار ٹن رہی۔ چار مہینوں میں پاکستانی سیمنٹ مینوفیکچرز نے 2 کروڑ 38 لاکھ ٹن سے زائد سیمنٹ فروخت کیا ہے۔


جولائی سے نومبر کے دوران پاکستان میں ایک کروڑ 94 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا جبکہ باقی دنیا نےپانچ مہینوں میں پاکستان سے 43 لاکھ ٹن سیمنٹ خریدا ہے۔ جو پانچ مہینوں میں بالترتیب 15 اور 21 فیصد اضافی ہے۔

تازہ ترین