• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں اضافہ، سیمنٹ، اینٹیں، ریت اور بجری کے ریٹ بھی ڈبل

فیصل آباد ( آن لائن ) ملک بھر میں آٹا، چینی ،انڈے مافیا کے بعد سیمنٹ مافیا بھی سرگرم ہو گیا۔سیمنٹ کی بوری 650 سے 700 روپے تک پہنچ گئی جبکہ سیمنٹ کیساتھ ساتھ، اینٹوں، ریت، بجری کے ریٹ ڈبل کر دیئے جس کے باعث تعمیراتی شعبہ بحران کا شکار ہو گیا، تعمیراتی میٹریل کے ریٹ ڈبل ہونے سے سرکاری، غیر سرکاری تعمیراتی کام رک گئے، ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ، ڈپٹی کمشنر محمد علی نے تعمیراتی شعبہ میں ازخود مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے آج اجلاس طلب کر لیا۔

آن لائن کے مطابق ملک بھر میں ایک سے ایک بحران جاری ہے،آٹا، چینی ،انڈے مافیا کے بعد فیصل آباد سیمنٹ مافیا بھی سرگرم ہو گیا ۔ سیمنٹ، اینٹوں، ریت، بجری کے ریٹ ڈبل کر دیئے۔

مہنگائی کی لہر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیمنٹ مافیا نے بھی سر اٹھا لیا اور ایک ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی بوری 5 سو روپے سے بڑھا کر ساڑھے 6 سو روپے کر دی گئی جبکہ بھٹہ خشت مالکان نے بھی اینٹوں کے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔

تازہ ترین