• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں زیر تعلیم 3000 افغان طلبا کیلئے 65 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

وزارت منصوبہ بندی نے افغانستان کی تعمیر نو اور بحالی پروگرام کے تحت پاکستان میں زیر تعلیم 3000 طلبا کے لئے 65 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیئے کے مطابق یہ فنڈز پاکستان میں زیر تعلیم طلباء کو علامہ اقبال اسکالر شپ پراجیکٹ کے تحت دیئے جائیں گے، ان فنڈز سے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا کے ٹیوشن فیس و دیگر اخراجات پورے کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان افغانستان کے نوجوانوں کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

تازہ ترین