• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: سنٹرل پنجاب پہلی فتح کے قریب، سندھ مشکل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے چھٹے رائونڈ میں دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب پہلی فتح کے نزدیک آگئی ہے۔ جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم میں سندھ نےسینٹرل پنجاب کے خلاف 432 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹوں پر 152 رنز بنالیے ہیں ۔ شرجیل خان نے 89 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ‏ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی ٹیم دوسری اننگز میں 247 رنز پر آل آؤٹ ہو ئی تو اسے 431 رنز کی برتری حاصل ہو چکی تھی ۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم میں بلوچستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں پر 164 رنز بنائے ۔ خیبر پختونخواہ کی میچ جیتنے کے لیے 4 وکٹیں درکار ہیں ۔قبل ازیں خیبر پختونخواہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اسے 399 رنز کی برتری حاصل ہو ئی ۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ناردرن کو سدرن پنجاب کے خلاف میچ جیتنے کے لیے 200 رنز درکار ہیں۔ میچ کے تیسرے روز جمعےکو سدرن پنجاب کی ٹیم دوسری اننگز میں 295 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

تازہ ترین