• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10نکاتی پلان عمران کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت‘شبلی فراز


اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے نبردآزما ہونے کیلئے 10 نکاتی پلان وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ہر کورونا متاثرہ ملک کے لئے مساوی ویکسین کی فراہمی کی بات کررہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ غریب ممالک کیلئے 500ارب ڈالرکے فنڈ کا قیام، غریب ممالک کے قرض کی معافی، کرپٹ سیاستدانوں اور مجرموں سے لوٹی دولت کی واپسی کیلئے وزیراعظم کا واشگاف اظہار درحقیقت غریب کی آواز ہے۔

تازہ ترین