• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کی من مانیاں، انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام، سرکاری ریٹ لسٹ نظرانداز

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) گرانفروشی اور مہنگائی کے باعث عوام کے مسائل میں کمی نہ آسکی اوراشیاء خوردونوش شہریوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ انتظامیہ بھی گرانفروشی پر قابو پانے میں نا کام نظر آتی ہے۔گزشتہ روز بھی سرکاری نرخ نامہ کے برعکس سیب(اول)125سے140 روپے کلو، سیب(سفید)85سے95، امرود85سے95، ناشپاتی85سے100، جاپانی پھل95 سے 120 ، انار(قندھاری)175سے190، انگور 215سے225، گنڈیری75سے90روپے کلو کینو80سے95، فروٹر،75سے95، مالٹا 75 سے90اور کیلا 80سے95روپے درجن فروخت ہوا۔ آلو(اول)85سے95 روپے کلو، آلو (دوئم) 75سے85، آلو(سٹور) 65 سے 75، پیاز(اول)75سے85، پیاز (دوئم) 65 سے 75، ٹماٹر(اول)95سے110، ٹماٹر (دوئم) 90سے105، لہسن195سے205، ادرک 680 سے720، لیموں 75سے85، سبز مرچ 190سے205، شملہ مرچ200، کھیرا 45 سے 60، کریلا120، پھول گوبھی55سے65، بند گوبھی 65سے75، گھیا کدو75سے85، بینگن 45سے55، بھنڈی110سے120، شلجم 30، مولی30، گاجر65سے75، سبز توری 65 سے70، اروی115سے125، مٹر 125 سے135، ٹینڈہ75، ماڑو45سے55، حلوہ کدو45سے55روپے کلو، میتھی25، دھنیا15 اور پالک25روپے فی گڈی فروخت ہوئی۔
تازہ ترین