• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقشہ منظوری سکیم ، فائدہ نہ اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے2015ء سے قبل غیرقانونی طور پر بنائے گئے گھروں کی ریگولرائزیشن اور تین دن میں بغیر جرمانہ نقشہ منظوری کیلئے شروع ایمنسٹی اسکیم کو مزید کامیاب بنانے کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے پبلسٹی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،30نومبر تک ایمنسٹی اسکیم کے تحت گیارہ سو نقشوں کی منظوری دی جا چکی ہے جس سے ادارے کو 55کروڑ روپے فیسوں کی مد میں حاصل ہوئے ، 31دسمبر تک ایسے گھروں کے نقشے پاس نہ کروانے والوں کیخلاف ایکشن کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ، دو سپرنٹنڈنٹ ریونیو و انفورسمنٹ مرتسم اور تبسم کی زیرنگرانی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو اس اسکیم کے تحت فائدہ نہ اٹھانے والوں کیخلاف یکم جنوری 2021سے اقدامات کا آغاز کرینگے ، ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایت پر ایڈیشنل سی ای او ماریہ نے ایمنسٹی اسکیم کی تشہیر کیلئے مساجد میں اعلانات، ہورڈنگز ، بینرز و سٹیمرز لگوانے کا عمل شروع کروا یا ہے تاکہ شہری اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں ، شہریوں کے بلڈنگ پلان کی تیاری کیلئے قائم تین فیلڈ دفاتر کومزید سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ کینٹ بورڈ حکام کے مطابق تین روز میں شہریوں کو نقشہ کی منظوری کے بعد ان کی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین