• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام امن کیلئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی‘شانیہ خان

کوئٹہ(پ ر )بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کی رہنماشانیہ خان نے قیام امن کیلئے پاک فوج اور ایف سی کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ رو زنیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاءکے ہمراہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوںنے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی نے صوبے میں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ، پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنانے میں ملکی سلامتی کے اداروں کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میںنمایاں خدمات سرانجام دیتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام میں ایف سی بلوچستان کی معاونت سے صوبہ سے تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوا ۔ ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں سنہرے حروف میں رقم ہیں ۔قبل ازیں سابق صوبائی وزیر پرنس آغافیصل داؤداور شانیہ خان نے یاد گارشہداءپر حاضری دی۔
تازہ ترین