• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پاکستان اور چین کی تقدیر بدل دے گا‘ میاں انجم نثار

پشاور(نیوزڈیسک) سی پیک جیسا عظیم منصوبہ نہ صرف پاکستان کی تقدیر بدل دے گابلکہ چین اور پاکستان کو دنیا میں معاشی ٹائیگر بنانے کا بھی سبب بنے گا ۔ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے چینی حکومت ،سرمایہ کار اور تاجروں کی خصوصی دلچسپی ‘ محنت اور محبت کو پاکستان کے تاجر اور عوام کبھی فراموش نہیں کریںگے ۔چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں خصوصی دلچسپی اور پاکستانی تاجروں سے تعلقات اور دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک میں تجارتی حجم بڑھانے کیلئے ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس میں ملاقات کیلئے آئے چینی کمپنی کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفیس مرزا عبدالرحمن ‘سابق نائب صدور قربان علی‘ سجاد سرور اور جنرل باڈی ممبر زین علی و دیگر بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران چینی کمپنی کائی جنگ کے چیف ایگزیکٹیو زوکائی اور ماوین جون نے ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وباء سے دونوں ممالک کے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے ہماری کمپنی نے پاکستانی کمپنیوں کے تعاون سے کرونا کی فوری اور درست تشخیص کیلئے ایک جدید کٹ تیار کی ہے جو 55منٹ میں 95فیصد رزلٹ دے دیتی ہے۔
تازہ ترین