وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے 11 نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیرِاعلیٰ سندھ نے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کو سندھ میں خوش آمدید کہا۔
ترجمان وزیرِاعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات کرنے والے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کا تعلق پنجاب سے ہے۔
نئے اسسٹنٹ کمشنرز سندھ کے مختلف اضلاع میں زیرِ تربیت پوسٹنگ پر ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تربیت کے دوران آپ نے عوام کی خدمت کا تہیہ کرنا ہے، ہمارے ملک کو سب سے اچھی سرکاری مشینری کی ضرورت ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی سول سروس میں شمولیت اچھا اضافہ ثابت ہو گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مہارت کا دور ہے، اب سول سروس میں بھی مہارت چاہیے۔