• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: نشئی افراد قبروں سے سریا اور لکڑی چوری کرنے لگے


فیصل آباد میں پیپلز کالونی کے علاقے میں قائم قبرستان نشے کے عادی افراد کی پناہ گاہ بن گیا۔

یہ افراد یہاں کھلے عام نشے کی لت پوری کرتے ہیں اور منشیات خریدنے کے لیے پختہ قبروں سے سریا اور وہاں موجود درختوں کی لکڑی تک چوری کر کے فروخت کر دیتے ہیں جس سے اہلِ علاقہ شدید پریشان ہیں۔

نشے کے عادی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اس لت کو ترک کر کے دوبارہ زندگی کی جانب لوٹنا چاہتے ہیں حکومت مدد کرے۔

نشہ کرنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ میں نشہ چھوڑنا چاہتی ہوں، میری زندگی ہے، میں اپنے بچوں کے لیے جینا چاہتی ہوں۔

اہلِ علاقہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نشے کے عادی ان افراد کو قبرستانوں سے نکال کر سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا جائے جہاں ان کا مفت علاج ہو سکے۔

قومی خبریں سے مزید