• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہم گرفتار نہیں ہوئے تھے‘، ڈکی بھائی نے افواہوں پر وضاحت دے دی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

یوٹیوب دنیا کے نامور ڈیلی وی لاگر سعد رحمٰن عرف ڈکی بھائی نے اپنے اور اہلیہ عروب جتوئی سے متعلق پھیلی افواہوں پر وضاحت دی ہے۔

ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر عروب جتوئی کے ہمراہ سوال و جواب پر مبنی ایک نیا وی لاگ شیئر کیا ہے۔

اس وی لاگ میں ڈکی بھائی نے اپنے مداحوں کے متعدد سوالوں کے جوابات دیے ہیں۔


ڈکی بھائی نے اس دوران بتایا ہے کہ میری یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ جو پہلی لڑائی ہوئی تھی وہ سب پرینک تھا، وہ ہم نے مل کر شغل میلہ لگایا تھا۔

یوٹیوبر نے اپنے وی لاگ میں گزشتہ سال اکتوبر میں سامنے آنے والے تنازع پر بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم گرفتار نہیں ہوئے تھے، نہ ہی ہم پر کوئی ایف آئی آر درج ہوئی تھی، اگر ہم گرفتار ہوتے تو کوئی ثبوت بھی سامنے آتا، کچھ معاملات ضرور ہوئے تھے مگر کچھ منفی نہیں ہوا تھا، پولیس نے ہمارے ساتھ بہت اچھا رویہ رکھا تھا۔

ڈکی بھائی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جتنی بھی افواہیں سامنے آئی تھیں کہ مجھے اور عروب کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور ہم پر آیف آئی آر بھی کاٹی گئی تھی، وہ سب جھوٹ تھا، میں بس اپنے ناظرین کو اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے جو کچھ سوشل میڈیا پر دیکھا تھا وہ سب غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر تو یہاں تک کہہ دیا گیا تھا ہم پر کیس بن گیا ہے اور عروب جتوئی مجھے کیس میں پھنسا رہی تھی اور میں اپنی اہلیہ کو پھنسا رہا تھا، یہ سب جھوٹ تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش میں تھیں کہ یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس جوڑی کو اسلحے کی نمائش پر گرفتار کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید