• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کی حکومت نے کورونا وائرس کے یپش نظر ہفتے میں تین دن چھٹی دینے اور چار دن کام کرنے کے حوالے سے سوچ بچار شروع کردی ہے۔

اسپین کے وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ دفتری یا کام کے دنوں کو چار دن کردیا جائے، ممکن ہے اس فیصلے پر آئندہ چند روز میں عمل درآمد شروع ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شخص ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 32 گھنٹے کام کرے، اُس کو ہفتے میں چار دن کام کرنے کی بھی پوری تنخواہ دی جائے۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ہفتے میں تین روز کی تعطیلات کا خیال منسٹری آف ورک نے پیش کیا، جس کو حکومت اور اپوزیشن دونوں نے تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہفتے میں چار دن کام سے ہم اپنی معیشت کو بہتر کرسکتے ہیں کیونکہ جب لوگوں کو آرام ملے گا تو وہ ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے اس کے ساتھ ہی کورونا ایس او پیز پر عمل بھی کریں گے۔

تازہ ترین