• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر پروازوں کا شیڈول جزوی متاثر ہوا ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق استنبول، لندن، کراچی، کوئٹہ اور دبئی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

ائیرپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی اور مسقط جانے والی پروازیں تکنیکی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی ہیں۔ 

تازہ ترین