مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل) پینڈل کے علاقے کے کامیاب پاکستانی بزنس مین چوہدری ریاض احمد نے اپنی شبانہ روز کی محنت سے کمیونٹی میں ایک اُونچا مقام حاصل کیا ہے ،اُنہوں نے نہ صرف خود بہت محنت کی ہے بلکہ اپنے بچوں کو بھی یہی سبق دیا ہے اسی لئے اُن کے بچوں نے اپنے والد کا ہاتھ بٹانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چوہدری ریاض احمد برنلے کی پاکستانی کمیونٹی میں انتہائی احترام کی نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں وہ مقامی طور پر سویٹ ڈریم کے نام سے ایک فیکٹری کے مالک ہیں جو کہ بہت اعلی کوالٹی کے بیڈ ز تیار کرتی ہے ،چوہدری ریاض احمد نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وہ اپنے کامیاب کاروبار کی وجہ سے اپنی فیملی کے ساتھ بڑی پُر سکون زندگی بسر کر رہے ہیںاُنہوں نے کہا کہ محنت اور ایمانداری کامیابی کی کُنجی ہے اگر انسان محنت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنا لے تو وہ کبھی گھاٹے میں نہیں رہتا اُنہوں نے کہا کہ اُن کی کامیابیوں میں اُن کی فیملی کا بھی پورا پورا حصّہ ہے ،اُنہوں نے اپنے کاروبار کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ اُن کی فیکٹری میں ساڑھے تین سو افراد کام کرتے ہیں وہ اپنے تمام سٹاف کے ساتھ بڑے پیار کے ساتھ پیش آتے ہیں وہ اپنے تمام سٹاف کو اپنے بچوں کی طرح جانتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی کاروبار کو کامیابی کے ساتھ چلانے کے لئے سٹاف کی محنت اور دل لگی سے کام کرنے کی اَشد ضرورت ہوتی ہے اُنہوں نے بتایا کہ اگر انسان اپنے آپ کو اعلی اصولوں کا پابند کر لے تو وہ ضرور کامیاب ہو جاتا ہے اور کاروبار کی کامیابی اس لئے بھی ضروری ہوتی ہے کہ اس پر آپ کی اور آپ کی فیملی کی خوشحالی کا انحصار ہوتا ہے ،اُنہوں نے بتایا کہ وہ اپنے کامیاب کاروبار کی وجہ سے برطانیہ کی اکانومی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان سے آنے والے ضرورت مندوں کو کام کے سلسلے میں ہر طرح کی مدد فراہم کر سکیں اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اُن کے بچے اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور وہ ہر طرح سے کاروبار میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ،چوہدری ریاض احمد نے کہا کہ دنیاوی مصروفیت کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کبھی غافل نہیں رہنا چاہیے کیونکہ یہ سب کچھ اللہ پاک کی نعمتیں ہیں اور ہمیں اپنے اللہ کا ہر وقت شُکر گذار رہنا چاہیے،اُنہوں نے بتایا کہ اللہ پاک نے حقوق اللہ اور بندوں کے حقوق بڑے واضح انداز میں بتا دئے ہیں لہذا ہمیں چاہیے کہ اللہ پاک کے بتائے ہوئے احکامات پر بھی سختی سے عمل کریں