اوسلو( ناصراکبر )ناروے اور آئس لینڈ میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے حوالے سےویبینارکااہتمام کیا، ویبینار اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر سیدمرتضیٰ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سید عرفان علی، زوالفقار علی کھوکھر (پی آر آئی )سویڈن اورفن لینڈ کے سفیر ڈاکٹر ظہوراحمد، ڈنمارک کے سفیر احمد فاروق نےشرکت کی۔ سفیر پاکستان ناروےظہیرپرویز خان نے ویبینار کی میزبانی کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں بیرون ملک پاکستانیوں کی تکالیف کو دور کرنےکیلئے عملی اقدامات کا عندیہ دیا تھا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اسی طرف پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس نہ صرف یہ کہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی اپنی محنت کی کمائی کو اپنے پیاروں تک بہتر اور احسن طریقے سےپہنچاسکیں گے بلکہ اپنے اثاثوں کی پاکستان میں بہتر سرمایہ کاری بھی کر سکیں گے اور کئی ایسے فوائد حاصل کر سکیں گے جس کاپہلےکبھی کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا، اس اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں بینکاری ، ادائیگی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ اوورسیز کمیونٹی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولیات سے فیضیاب ہو۔ویبینا اجلاس سے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر سید مرتضی نے خطاب کرتے ہوئےسفیر پاکستان ناروے آئس لینڈظہیرپرویزخان، سفیر پاکستان سویڈن فن لینڈ ڈاکٹر ظہور احمد ،سفیر پاکستان ڈنمارک فاروق احمد اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ویبینارکے ذریعے ہمیں سکینڈے نیوین کنٹری میں اوورسیزپاکستانیوں سے ملنے کا موقع مل رہا ہے ،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر سید مرتضیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے ساتھ بہت زیادہ لنک ہے،وزیر اعظم عمران خان بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ سمجھتے ہیں اور 9 ملین پاکستانی پاکستان سے باہر رہتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کا ماننا ہے کہ جو پاکستانی باہر رہتے ہیں ان کاپاکستان کی ترقی اور ڈیولپمنٹ میں بہت اہم کردار ہے، ڈاکٹر سید مرتضیٰ نے کہا بینک میں اکاؤنٹ کھلوانا ہو تو پہلی چیز جو ذہن میں آتی ہے وہ مطلوبہ کاغذات کا ایک سیٹ بنانا، فارم پُر کر کے اُس پر دستخط اور انگوٹھا ثابت کرنا ہوتا ہے اور بیرون ملک ہونے کی صورت میں قونصل خانے جانا اور مزید طویل مشقت برداشت کرنا شامل ہےمگر ڈھائی ماہ قبل حکومت پاکستان نے ایک ایسی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے بعد آپ امریکہ، یورپ اور پوری دنیا میں بیٹھ کر پاکستان کے کسی بھی شہر میں اپنے گھروں کے بجلی کے بل اور بچوں کی فیس جمع کرا سکتے ہیں یعنی اب آپ سمندر پار بیٹھ کر بھی پاکستان میں اپنے گھر کے مالی معاملات خودچلا سکتے ہیں، آپ اپنا اکاؤنٹ اپنے گھر میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر یا اپنے آفس میں بیٹھ کر جہاں بھی آپ کے پاس کمپیوٹر ہوآپ بڑے آرام سے پاکستان کے مشہور بنک میں کچھ ہی دیر میں اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں ،یہ سب کچھ آن لائن ہوسکتا ہے اور کہیں جانے کی ضرورت نہیں ،انہوں نے کہاروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اب ’نان ریذیڈنٹ پاکستانی‘ یا بیرون ملک مقیم پاکستانی بینک برانچ، سفارتخانے یا قونصلیٹ جائے بغیر ڈیجیٹل اور آن لائن طریقے سے اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔یہ عمل صرف 48 گھنٹوںمیں مکمل ہو سکے گا،صارفین اپنے اکاؤنٹ کیلئے فارن کرنسی یا پاکستانی روپے یا دونوں کا انتخاب کر سکتے ہیں ،ان اکاؤنٹس میں فنڈزمکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گے اور اس کیلئے کسی ریگولیٹری منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی، انہوں نے کہا تین ہفتے پہلےہم نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ نیا پرائز بانڈ متعارف کرایا ہے یہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ ان بیرون ملک پاکستانیوں کیلئےہے جنہوں نے باہر اپنے اثاثے ظاہر کیےہوئےہیں ،صرف وہ افراد ہی یہ پاکستانی سرٹیفکیٹس خرید سکتے ہیں ،ان کے ریٹ آف ریٹرن بہت اچھےہیں، انہوں نے کہاکہ دنیا میں ریٹ زیرو پرسنٹ ،ایک پرسنٹ یا دو پرسنٹ ہے لیکن اس نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ریٹ پرسنٹ یو ایس ڈالر میں سات پرسنٹ پر مل سکتا ہے اور پاکستانی روپے میں گیارہ فیصد تک مل سکتا ہے، ڈاکٹر سید مرتضیٰ نے کہا کہ اس کےساتھ ساتھ آپ اسٹاک مارکیٹ ،پراپرٹی مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور جتنی آسانی سے آپ اپنی رقم انویسٹ کریں گےاتنی ہی آسانی سے آپ اپنی رقم اپنی ضرورت کے مطابق واپس لے سکتے ہیں۔ ویب سیمینار سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سید عرفان علی، زوالفقار علی کھوکھر،مسٹر طاہر نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے حوالے سے مکمل آگاہی دی ۔سفیر پاکستان سویڈن فن لینڈ ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا کہ میں اسٹیٹ بنک پاکستان اور ان کی پوری ٹیم اور سفیر پاکستان ناروے ظہیر پرویز خان اور ان کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ویبینارکے ذریعہ اوورسیز پاکستانیوں کے جو خدشات تھے وہ تقریباًختم کر دئیے ہیں اور کہا کہ پوری دنیا میں کوویڈ 19 کی وجہ سے جہاں بہت ساری مشکلات پیدا ہوئی ہیں وہاں آئی ٹی کی طرف اور آن لائن کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول ہوئی ہے اور اسی دوران ہم نے اپنی پروڈکٹ متعارف کرائیں ۔سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا کہ ہم نے سویڈن میں اس پر بہت کام کیا ہے اور اگست میں سیمینار بھی کروایا تھا انہوں نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی تمام ضروریات کا خیال رکھا گیا ہے جس کا اوورسیز پاکستانیوں کو انتظار تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی حکومت کااوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایک اچھا پروگرام ہے۔ سفیر پاکستان ڈنمارک فاروق احمد نے کہا میں سفیرپاکستان ظہیرپرویز خان اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں اس ویبینار میں شامل کیا اور اسٹیٹ بینک اور ان کی پوری ٹیم کاشکر گزار ہوں جنہوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے بارے میں بہت مفید معلومات فراہم کیں، اس لیے اوورسیز پاکستانیوں کو اس اسکیم کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ میں پچھلے چار سال سے فنانشل ٹاسک فورس سیشن سے منسلک رہا ہوں لٰہذاہمیں سمجھنا چاہئے کہ جولوگ غیر قانونی طریقے سے اپنی رقم پاکستان میں بھیجتےتھے وہ اب بہت رسک والا معاملہ ہوگیا ہے ،لہٰذا اب ہمیں صرف قانونی طریقے سے پاکستان رقم بھیجنی چاہیے اس لئے روشن ڈیجیٹل آپ کیلئےبہت بہترین سہولت ہے، آپ اپنااکاؤنٹ کھولیں اور اس کے ذریعے آپ پاکستان میں جو کام بھی کروا سکتے ہیں وہ کروائیں س۔فیر پاکستان نے کہا کہ ڈنمارک میں تقریبا 35ہزار پاکستانی ہیں اور جن کی پیدائش ڈنمارک میں ہوئی ہے وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور ڈنمارک میں بہت اہم عہدوں پر کام کر رہے ہیں جن میں میں ڈاکٹرز ،وکیل اور فنانس کے شعبے میں بھی ہیں، ان سب کا اپنے ملک کیلئے لگاؤ میرے لیےبہت ہی اہم ہے ہم چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے اور میرے خیال سے انہیں جو سہولت فراہم کی گئی ہے اس سے انہیں یقینا فائدہ ہوگا، ویبینار میں اوورسیز پاکستانیوں نے سوالات بھی کیے، سوالات کرنے والوں میں ڈاکٹر حامد فاروق،شکیل اختر،عامر لودھی ،چوہدری جہانگیر نواز ،مس ارینا خان ،حنا سہیل ملک ،ڈاکٹر علینادرانی ،شازیہ بشیر،محمد افضل انصاری ،فاروق انصاری، حسنین اشعر سید،سید نعمت علی بخاری ،پروفیسر فرحت تاج ،مس مہرین درانی شامل تھے۔ آخر میں سفیر پاکستان ناروےظہیرپرویز خان نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر سید مرتضی ایگزیکٹو ڈائریکٹر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سید عرفان علی، زوالفقارعلی کھوکھر (پی آر آئی )سویڈن اورفن لینڈ کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد ڈنمارک کے سفیر احمد فاروق ،مسٹر طاہر اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کاشکریہ ادا کیا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے حوالے سےویبینار سفارتخانہ اوسلو کی سرکاری ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر براہ راست ویب کاسٹ کیا گیا۔