ملتان (سٹاف رپورٹر) مخدوم رشید پولیس کو پٹرولنگ آفیسر محمد کامران نے بتایا کہ گزشتہ روز ایکسیڈنٹ کی اطلاع پر ایس بی سیکٹر پہنچاتو ایک گاڑی تباہ حال کھڑی تھی جس کی تلاشی لینے پر بیس گٹو چھالیہ ، ایک فون برآمد ہوا جبکہ نامعلوم ڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہوچکاتھا، چھالیہ کی مالیت ڈھائی لاکھ معلوم ہوئی، پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔