• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LOC عبور کرنیوالی دونوں بہنیں پاکستان کے حوالے

غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والی دونوں بہنیں پاکستان کے حوالے کردی گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی دونوں بہنوں کو راولاکوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستان کے حوالےکردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے طے شدہ طریقہ کار کے تحت لڑکیوں کی واپسی کا معاملہ بھارتی حکام سے اُٹھایا تھا۔

عباس پور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں غلطی سے ایل او سی پار کرگئی تھیں، جس کے بعد ثناء زبیر اور لائبہ زبیر کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا تھا۔ 

تازہ ترین