• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین کوبجلی میٹرفراہم کرنیکاحکم

سپریم کورٹ کی جانب سے پیسکو کو افغان مہاجرین کو بجلی کے میٹرز فراہم کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں افغان مہاجرین کو بجلی میٹرز مہیہ کیے جانےکے کیس پر جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے  کی سماعت کی، اس دوران عدالت کی جانب سے افغان مہاجرین کو حکم دیا گیا کہ پیسکو کو بجلی کے میٹرز کے لیے درخواستیں دیں۔

دوران سماعت عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ  درخواستیں ملنے پر پیسکو فوری طور پر بجلی کے میٹرز لگائے، پاکستان میں رہنے والا ہرغیر ملکی قوانین کے تابع ہے،  قانون کے مطابق غیرملکی بھی تمام سہولیات کے حق دار ہیں۔

عدالت کی جانب سے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ افغان پناہ گزینوں کو بجلی دیں،ان کے بچے یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ  افغان مہاجرین کو 1971ء کے ریٹ پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی، سال 2012ء میں نوٹیفکیشن کے ذریعے بجلی کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔

 وکیل درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ  پشاور ہائیکورٹ نے پیسکو کو سنگل فیز میٹر دینے یا 2012ء کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین