• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے بعد تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں،چینی وزیر خارجہ

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے،تاہم انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں امریکی انتظامیہ کی تبدیلی سے اور بیجنگ کے لیے واشنگٹن کی پالیسی پر منحصر ہوگا کہ وہ کتنا غیر جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ روز چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے چین امریکا بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان جاری تنازعات کا حل ٹیبل ٹاک میں ہے اور یہ وقت بہترین ہے جب امریکی انتظامیہ میں تبدیلی آ رہی ہے جس سے پالیسیوں میں نرمی اور غیر جانب داری کا امکان بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ میں عوامی نمایندوں کو نااہل قرار دیے جانے کے معاملے پر امریکی مخالفت کو دخل اندازی قرار دیتے ہوئے مذمت مذمت کی۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں، خصوصاً تجارتی جنگ نے عالمی اقتصادیات پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ دوسری جانب چینی امور سے متعلق امریکی افسران نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار کے آخری ہفتوں کے دوران بیجنگ پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی کے تحت حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے افسران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کیے جانے پر غور ہو رہا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاؤس نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا، تاہم امریکی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینی پارلیمان کے حکام یا نیشنل پیپلز کانگریس اور سی سی پی کے ارکان سمیت 14 افراد نئی امریکی پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔
تازہ ترین