• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن استعفے نہیں دے گی، ایسا کیا تو بڑی حماقت ہوگی، اعتزاز احسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے کا اتنا بڑاتحفہ کبھی بھی نہیں دے گی اور اگر ایسا کیا تو یہ بہت بڑی حماقت ہوگی،اگر اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو آئین کی روسے عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے، آئین میں یہ لکھا ہے اگرخالی نشستوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا فرق کہاں پڑے گا کہ یا تو 172رہے عمران خان کے پاس84 بھی نہ رہے اگر 172 نہ رہے تو وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے جو تحریک لائیں گے اس کو ثابت کرنا ہے کہ اُن کے پاس173 ہے پر وہ تو استعفے دے کر جا چکے ہیں اب رہ گیا 84 کا معاملہ کورم کا ہے اگر چوراسی ارکان بٹھانے میں عمران خان کامیاب ہوجاتے ہیں یا اُس سے کم بھی ہوتے ہیں تو اور نشاندہی نہیں ہوتی تو قوانین کے تحت کورم چلتا رہے گا چاہے چالیس بیٹھے ہوں اگر نشاندرہی نہ کی گئی توآخری بات یہ کہ اگر ایسا ہوبھی جاتا ہے تو ایک سو ساٹھ سیٹوں پر حکومت کرانے میں کامیاب بھی ہوگئی حکومت تو عمران خان ہی ملک کے وزیراعظم رہیں گے کیوں کہ اسمبلی تحلیل ہونے پر ہی نگراں حکومت آتی ہے اور اگر اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو آئین کی روسے وہ وزیراعظم ہی رہیں گے اور وہی وزیراعلیٰ بھی رہیں گے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم اور اپوزیشن کو پالیسیز بنانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔سینیٹ الیکشن سے پہلے اپوزیشن کے استعفے دینے کے اثرات سے متعلق سوال پر رہنما پی پی نے کہا کہ اپوزیشن اتنا بڑاتحفہ کبھی بھی نہیں دے گی اور اگر ایسا کیا تو یہ بہت بڑی حماقت ہوگی ۔

تازہ ترین