• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے، ان کے 49 ویں یوم شہادت پر پاک فوج نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین نے1971 کی جنگ میں ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں شجاعت کی داستان رقم کی۔

سوار محمد حسین شہید نے بے خوفی سے لڑتے ہوئے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کیے۔ دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔  قوم کے بہادر سپوت سوار محمد حسین شہید کو سلام۔

واضح رہے کہ سوار محمد حسین شہید 18 جون 1949 کو پنجاب کے علاقے گوجرخان کے قریب ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے۔

تازہ ترین