• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جانب سے قلیل مدت کیلئے اغواء کا سلسلہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا سلسلہ جاری، بلڈر کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا،ڈی ایس پی معطل۔

تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل اوروردی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں بلڈر سے 15 لاکھ روپے تاوان وصول کرنےکا انکشاف ہوا ہے ۔ اس حوالے سے بلڈر شعیب نے گلستان جوہرمیں مقدمہ درج کروادیا جس میں اس نے بتایا کہ 2 دسمبر کی صبح میرے پلاٹ سےمجھےایک پولیس موبائل اور کار میں اغوا کیا گیا۔

چار سیاہ وردی میں پولیس اہلکار تھے جبکہ تین پرائیوٹ کار میں تھے ، میری آنکھ پر پٹی باندھ کر کسی ایسے دفتر لے گے جیسا پولیس افسر کا دفتر ہوتا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہتھکڑی اور پٹی ہٹائی تو ایک شخص نے مجھے اپنا تعارف نیب کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر کے نام سے کروایا، ایک کروڑ روپےتاوان مانگا گیا،ڈیل 20 لاکھ روپے میں ہوئی ،بلڈر نے پولیس کو بیان دیا کہ واردات میں ڈی ایس پی راشد کی موبائل استعمال کی گئی۔

پہلے دس لاکھ پھرپانچ لاکھ تاوان وصول کیا گیا ۔ پولیس نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے اس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن میں گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہکار وسیم بھی شامل ہے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ویسم ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سعید آباد راشد اقبال کا گن مین ہے۔ڈی ایس پی راشد اقبال کو معطل کردیا گیا ہے۔واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین