• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پولیس میں ترقی کیلئے موثر اور جامع نظام موجود ہے، ترجمان

کوئٹہ(خ ن)ترجمان بلو چستان پولیس نے اپنے ایک پریس ریلیز میں ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ بلو چستان پولیس میں تمام رینک کی ترقی کیلئے موثر اور جامع نظام موجود ہے جبکہ ڈی ایس پی کا آفیسر پروموٹ ہو کر ایس پی کی رینک میں ترقی پاتا ہے اور اس کے بعد صوبائی حکومت ان آفیسرز کا ریکارڈ صوبائی گورنر کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو 40فیصدکوٹہ کے تحت ارسال کرتی ہے، بعد ازاں یہ آفیسران پی ایس پی کیڈر میں شامل ہونے کے بعد گریڈ (19) سے(22)گریڈ تک ترقی پاتے ہیں،اس کے علاوہ جو آفیسران پی ایس پی کیڈ ر میں شامل ہونے سے رہ جاتے ہیں ان آفیسران کی ترقی کیلئے بلو چستان ولیس نے آٹھویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کواس حوالے سے ایک مفصل طریقہ کار بناکر ارسال کیاہے جو زیر غور ہے۔
تازہ ترین