وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی اپنے بیان پر معافی مانگیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ 11 جماعتیں مل کر بھی لاہور میں اکیلے تحریک انصاف جیسا جلسہ نہ کرسکیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ لاہوریوں نے آج پاکستان مخالف بیانیہ مسترد کر دیا، اتنا ماٹھا جلسہ؟۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور وہ عظیم شہر ہے جہاں قرار دادِ پاکستان منظور ہوئی، تحریک پاکستان میں لاہوریوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔